باکسنگ ڈے ٹیسٹ آسٹریلیا کے جوابی پنچ سے انگلینڈ نڈھال
بے حوصلہ ٹیم نے پہلی اننگز میں سبقت کے باوجود ناقص بیٹنگ سے ایک اور شکست کو آواز دیدی،لیون کی5 وکٹیں
میلبورن: چوتھے ایشز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلش بیٹسمین جوئے روٹ کے رن آؤٹ ہونے کا منظر۔ فوٹو : اے ایف پی
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے جوابی پنچ نے انگلینڈ کو نڈھال کردیا، بے حوصلہ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں برتری کے باوجود دوسری باری میں انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، 179 پر ڈھیر ہونے کے سبب ایک اور شکست کو آواز دیدی گئی ہے۔
پیٹرسن 49 رنز ہی کچھ مزاحمت کرپائے، اسپنر ناتھن لیون نے 5 وکٹیں لیں، کینگروز کو فتح کیلیے اتوار کو مزید 201رنز درکار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں تیسرے روز آسٹریلیا نے نامکمل اننگز 164رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی، بریڈ ہیڈن اور ناتھن لیون نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے آخری وکٹ کی شراکت میں 40 قیمتی رنز کا اضافہ کرکے اسکور 204 تک پہنچا دیا، وکٹ کیپر بیٹسمین 65 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی چوتھی وکٹ بنے،لیون 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، براڈ نے 3 اور بریسنن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم نے 51 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا اور لنچ تک بغیر کسی نقصان کے 55 رنز بنا لیے، دوسرے سیشن میں وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرنے لگیں، پہلا نقصان 65 کے مجموعے پر اس وقت اٹھانا پڑا جب کپتان کک 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
انھیں جونسن نے ایل بی ڈبلیو کیا، ٹوٹل 86 تک پہنچا تو ایک رن کے اضافے سے مزید 3 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے، کیربری کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، وہ 12 رنز بنانے کے بعد سڈل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ جوئے روٹ (15) کو جونسن نے رن آؤٹ کیا، انگلینڈ کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب تجربہ کار ای این بیل پہلی ہی گیند پر ناتھن لیون کا شکار بن گئے، کیچ جونسن نے لیا، پیٹرسن اور بین اسٹوکس نے تھوڑی دیر کیلیے وکٹیں گرنے کا سلسلہ روک دیا لیکن 131 کے مجموعے پر لیون نے ایک اور کاری وار کرتے ہوئے اسٹوکس (19) کو اسمتھ کی مدد سے پویلین چلتا کیا، ساتویں وکٹ 173 کے مجموعے پر گری جب جونی بیئر اسٹو کو مچل جونسن نے بریڈ ہیڈن کی معاونت سے میدان بدر کیا، انگلینڈ نے صرف 6 رنز کے اضافے سے 5 وکٹیں گنوائیں اور پوری ٹیم 179 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پیٹرسن 49 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، یہ دیوار بھی لیون نے گرائی،کیچ ہیرس نے لیا، پنیسر کو جونسن نے ایل بی ڈبلیو کیا، لیون نے5 وکٹیں لیں، جونسن نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کر کے ان کا بھرپور ساتھ دیا، فتح کیلیے231 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنرز نے بغیر وکٹ گنوائے 30 رنز بنالیے، مزید 201 رنز کا سفر مکمل ہونے سے قبل کینگروز کی 10وکٹیں حاصل کرنا انگلش بولرز کیلیے سخت چیلنج ہے۔