2013 پاکستانی اسپورٹس میں تنازعات کی بھر مار رہی
ذکا اشرف کاانتخاب کالعدم قرار، نجم سیٹھی کی تقرری بھی عدالت میں چیلنج، بڑے فیصلے کرنے سے روک دیا گیا
ذکا اشرف کاانتخاب کالعدم قرار، نجم سیٹھی کی تقرری بھی عدالت میں چیلنج، بڑے فیصلے کرنے سے روک دیا گیا ۔فوٹو: فائل
KABUL:
2013ء میں پاکستانی اسپورٹس میں تنازعات کی بھرمار رہی، بی بی سی نے ایک رپورٹ میں سال بھر کے اہم معاملات اور ٹیموں کی کارکردگی کا تجزیہ کیا ہے۔
رواں برس کرکٹ بورڈ کو عدالتی بندشوں کا سامنا رہا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکا اشرف کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا لیکن نجم سیٹھی کی تقرری بھی عدالت میں چیلنج کردی گئی اور عدالت نے انھیں بھی بڑے فیصلے کرنے سے روک دیا۔ ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کو سابق اولمپیئنز کی بڑی تعداد نے غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ سابق حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے قاسم ضیاکی جگہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اختر رسول پی ایچ ایف کے صدر بن گئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں سرکاری مداخلت کا معاملہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا لیکن انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی بار بار تنبیہ بھی موثر ثابت نہیں ہوئی۔ یہ سال پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلیے خاصا مشکل ثابت ہوا۔
مصباح الیون نے اگرچہ ورلڈ نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ جیتا اور پھر اسی کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی، البتہ پروٹیز کے دیس میں منعقدہ ٹیسٹ سیریز کے تینوں میچز میںشکست ہوئی،اس دوران جوہانسبرگ میںبیٹنگ لائن نے تاریخ کے سب سے کم اسکور 49 پر ہتھیار ڈالے۔ گرین کیپس کو ایک اور سخت دھچکا اس وقت لگا جب زمبابوے نے ہرارے ٹیسٹ میں 24 رنز سے مات دے دی، ٹیم نے رواں سال ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز جیتیں۔ گرین شرٹس نے اس سال سب سے زیادہ 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی جیتے جبکہ ون ڈے میں فتوحات بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر رہیں، جیت کا تناسب تقریباً 50فیصد رہا۔
انفرادی کارکردگی میں مصباح الحق اور محمد حفیظ قابل ذکر رہے، مصباح الحق نے1300 سے زائد رنز بنانے کے ساتھ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ون ڈے نصف سنچریوں کا گیری کرسٹن اور سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ احمد شہزاد کے 347 رنز اس سال کسی بھی بیٹسمین کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔ سعید اجمل ون ڈے انٹرنیشنل میں سب زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بنے، انھوں نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔ ہاکی میں پاکستانی ٹیم بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی، جونیئر ورلڈ کپ میں مایوس کن نتائج کے ساتھ نویں پوزیشن حاصل کی۔
اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے ورلڈ ٹیم اور سکس ریڈ بال ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تاہم عالمی امیچر ایونٹ میں آصف اعزاز کا دفاع نہ کرسکے،محمد سجاد کو سیمی فائنل میں شکست ہوئی۔ پاکستان نے بھارت میں عالمی کبڈی چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، فائنل میں اسے بھارت نے شکست دی۔ انٹرنیشنل اسپورٹس میں سب سے بڑی خبر سچن ٹنڈولکر کی ریٹائرمنٹ ثابت ہوئی جنھوں نے ویسٹ انڈیز سے ممبئی ٹیسٹ کے موقع پر اپنے 24 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام کیا۔ بھارتی کرکٹ کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے نتیجے میں زبردست دھچکا پہنچا۔ انگلینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر ایشز جیتی لیکن آسٹریلیا نے جوابی سیریز میں حساب بے باق کردیا۔ رافیل نڈال فٹ ہوکر ٹینس کورٹس میں واپس آئے اور 2گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیت کر سال کا اختتام عالمی نمبر ایک رینکنگ پر کیا۔ ویمنز ٹینس میں سرینا ولیمز نے برتری ثابت کردی۔ یوسین بولٹ ٹریک پر ہوا کی طرح اڑتے رہے جبکہ فارمولا ون سے سباستین ویٹل کے جیتنے کی خبریں آتی رہیں۔
صدسالہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس برطانیہ کے کرس فروم نے جیتی۔ سرالیکس فرگوسن نے مانچسٹریونائیٹڈ کے منیجر کا عہدہ چھوڑدیا،اس سال کئی قابل ذکر نام اس دنیا سے رخصت ہوئے، ان میں کرکٹ کمنٹیٹرز کرسٹوفر مارٹن جینکنز، منیرحسین، ڈاکٹرمحمد علی شاہ، برطانوی براڈکاسٹر ڈیوڈ کولمین، سابق ٹیسٹ کرکٹرز ریج سمپسن، حسیب احسن، خالد حسن، شاہد اسرار اور سابق ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کین نارٹن شامل ہیں۔