کیوی کپتان متنازع انداز سے آؤٹ ہونے پر ڈی آر ایس پر غصہ پی گئے
میک کولم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا
میک کولم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا.گیٹی امیجز/فائل
نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم متنازع انداز میں آئوٹ ہونے کے باوجود ڈی آر ایس پر غصہ پی گئے.
انھوں نے اس حوالے سے سوالات پر محتاط ردعمل ظاہر کیا، میک کولم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا، وہ فیصلے کو چیلنج کرنے کے باوجود اپنی وکٹ نہیں بچاپائے تھے، انھوں نے کہا کہ امپائرز کافی سخت ذمہ داری انجام دیتے ہیں لہذا میں ہمیشہ سے ان کا کافی احترام کرتا ہوں، البتہ ڈی آر ایس اتنا موثر ثابت نہیں ہوا،جب کوئی پلیئر تین میٹر آگے نکل کر کھیل رہا ہو تو اس سے درست اندازہ لگانے میں غلطی کااحتمال رہ جاتا ہے۔