ڈراموں میں خواتین پر ظلم دکھانا پسند نہیں آشا پاریکھ
مادھوری ڈکشت کی پرستار ہوں ، ریئلٹی اور ڈانس شوز دیکھنا پسند ہیں
مادھوری ڈکشت کی پرستار ہوں ، ریئلٹی اور ڈانس شوز دیکھنا پسند ہیں۔ فوٹو: فائل
آشا پاریکھ اپنے زمانے کی معروف اداکارہ رہی ہیں جنھوں نے آیا ساون جھوم کے، کٹی پتنگ جیسی فلمیں دی ہیں 60 اور 70 کی دہائی کی مشہور بالی وڈ اداکارہ آشا پاریکھ کو موجودہ ٹی وی پروگراموں کے مواد سے سخت شکایت ہے۔
ان کی یہ شکایت ٹی وی پروگرامز میں خواتین کی پیشکش کے تعلق سے ہے جب کہ فلموں میں رقص کے کم ہوتے چلن پر بھی انھوں نے تشویش ظاہر کی۔ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں انھوں نے کہا 'میں نے کچھ ٹی وی پروگرام بنائے۔ میں ان سے بہت خوش ہوں۔ لیکن آج کے بعض سیریل بہت تکلیف دہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈراموں سیریلز میں خواتین پر جو ظلم دکھایا جاتا ہے مجھے وہ پسند نہیں ہے۔
ایسے پروگرام بالکل نہیں بنائے جانے چاہیے۔آشا پاریکھ نے کہا کہ انھیں در حقیقت میں ریئلٹی شوز دیکھنا زیادہ پسند ہے۔انھوں نے کہا 'مجھے ڈانس شو یکھنا پسند ہے۔ میں مادھوری ڈکشت کی پرستار ہوں۔ جھلک دکھلا جا جیسے شو میں دیکھتی ہوں۔تاہم انھوں نے فلموں میں کلاسیکل رقص کے کم ہوتے ہوئے رحجان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔