لمبی شراکتوں سے شکست کو ٹالنے کے ارادے
کوئی بیٹسمین سیٹ ہوجائے تو پورا دن بھی کھیل سکتا ہے، اظہر علی
ماؤنٹ مانگونئی ٹیسٹ:حارث سہیل کی صورت میں کیریئر کی 300 ویں وکٹ لینے پر ٹم ساؤدی کو ساتھیوں کی مبارکباد، دوسری تصویر میں پاکستانی بیٹسمین اظہر علی شاٹ کھیل رہے ہیں
پاکستان لمبی شراکتوں سے شکست کو ٹالنے کے ارادے باندھنے لگا،اظہر علی کا کہنا ہے کہ کوئی بیٹسمین سیٹ ہوجائے تو پورا دن بھی کھیل سکتا ہے، خطرناک کیوی بولنگ کے مقابل مہم مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر پاکستانی بیٹسمین اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ہم ماؤنٹ مانگونئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بڑی شراکتیں قائم کرنے کی کوشش کریں گے، ہمارا پلان یہی ہے کہ جو بیٹسمین سیٹ ہوجائے وہ کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارے، فواد عالم میدان میں آئے تو میں نے انھیں اعتماد دیا، کوشش ہوگی کہ ان کے ساتھ ایک بڑی شراکت قائم کروں، ایک سوال پر اظہرعلی نے کہا کہ پچ پر پرانی گیند تھوڑا رک کر آرہی ہے، اب یہ ایشیائی کنڈیشنز میں پانچویں روز کی پچز جیسی نظر آنے لگی ہے۔
یہاں اسپنر کو مدد مل سکتی ہے لیکن کیویز نے اپنی پیس پاور پر انحصار کرتے ہوئے ناہموار باؤنس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی،انھوں نے وکٹ ٹو وکٹ گیندیں کرتے ہوئے ہمارے لیے پریشانی پیدا کی،انھوں نے کہا کہ ماؤنٹ مانگونئی میں کھیلنے کی حکمت عملی یہی ہے کہ کریز پر قیام طویل کیا جائے۔
سیٹ بیٹسمین یہاں پورا دن بھی کھیل سکتا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ایسا ہی کریں، اچھی شراکتیں قائم ہوگئیں تو ہدف اور مطلوبہ رن ریٹ کے بارے میں بھی سوچیں گے، اظہر علی نے کہا کہ کیوی کنڈیشنز میں دن کا پہلا سیشن بہت اہم ہوتا ہے، ہمیں بھی سنبھل کر کھیلنے کی ضرورت ہوگی، یہ کام مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں،میزبان بولنگ لائن اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ہے،بہرحال ہم اس چیلنج کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔