بیوی کی ہربات پر سرجھکانا شوہر کیلیے خطرناک ہوتا ہے تحقیق

اگر آپ کا خیال ہے کہ بیوی کی ہر بات پر سر جھکالینا یا بحث کے دوران اس سے ہار...

فوٹو: فائل

اگر آپ کا خیال ہے کہ بیوی کی ہر بات پر سر جھکالینا یا بحث کے دوران اس سے ہار مان لینا سب مسائل کا حل ہے توسمجھ لیں کہ یہ بالکل غلط خیال ہے مگر آپ اسے نہ ماننا چاہیں تو آپ کی مرضی مگر سائنس تو یہ ہی کہتی ہے ۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی آک لینڈ یونیورسٹی میں کی جانیوالی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بیوی کے سامنے ڈھیر ہوجانیوالے شوہروں کی حالت قابل رحم ہوجاتی اور وہ ناخوش رہنے لگتے ہیں تاہم ان کی بیویاں خوش وخرم زندگی گزارتی ہیں۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بحث میں ہار مان جانے سے شوہر کا معیار زندگی خراب ہوجاتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی حالت بدتر ہوتی چلی جاتی ہے اور شوہروں کے راضی با رضا رہنے کی عادت بیوی کو زیادہ تنقید کرنے کی عادت میں مبتلا کردیتی ہے اور وہ ہر بات میں کیڑے نکالنے لگتی ہے۔
Load Next Story