ڈاؤ یونیورسٹی250 بچوں کی کو کلیئر امپلانٹ کیلیے رجسٹریشن
اسپیچ تھراپی سے بچوں میں بولنے اور سننے کی صلاحیت بحال ہوگی، ڈاکٹر مسعود حمید
سماعت سے محروم بچوں کی رجسٹریشن جاری ،کوکلیئر امپلانٹ سے متعلق آگاہی تقریب۔ فوٹو: فائل
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوں میں کوکلیئر امپلانٹ پروگرام کے تحت اتوارکو ڈائو میڈیکل کالج میں تقریب کا ا نعقادکیا جس میں کوکلیئر امپلانٹ کے بارے میں آگاہی، اس کے فوائد اور پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوںکو کوکلیئر امپلانٹ لگانے کیلیے رجسٹریشن کی گئی۔
تقریب میں سماعت سے محروم بچوں اور ان کے والدین کو مدعو کیا گیا جو کہ پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوںکو کوکلیئر امپلانٹ لگوانے کے خواہش مند تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید اور پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایا کہ گذشتہ ماہ ڈائو یونورسٹی نے سماعت سے محروم 4بچوں کو مفت کوکلیئر امپلانٹ لگائے جوکامیاب رہے۔
اب ان بچوں کواسپیچ تھراپی کرائی جارہی ہے جس کے بعد جلد ہی بچوں میں بولنے اور سننے کی صلاحیت بحال ہوجائیگی ، ڈائو یونیورسٹی میں یہ امپلانٹ کم قیمت پر یا جو افراد اس آپریشن کے اخراجات ادا نہ کرسکیں انہیں زکوٰۃ فنڈ سے یہ آپریشن کیا جائے گا ، انھوںنے مزید کہا کہ ڈائو یونیورسٹی میںاب تک 250 سے زائد بچوںکی کوکلیئر امپلانٹ کیلیے رجسٹریشن کی جاچکی ہے ،مزید رجسٹریشن جاری ہے۔