بلا بولیں یا کچھ اور اقتدار مشرف سے ہی ملا پیر پگارا
بلاول ابھی بچہ ہے، حالات و معاملات سے واقف نہیں، کراچی ریس کلب میں گفتگو
بلاول ابھی بچہ ہے، حالات و معاملات سے واقف نہیں، کراچی ریس کلب میں گفتگو ۔ فوٹو: فائل
حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب کوئی کسی کو بلا کہے لیکن اقتدار میں پرویزمشرف کے ذریعے ہی آئے۔
اتوار کو کراچی ریس کلب میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج بھی عام انتخابات سے مختلف نہیں ہوں گے اور اب ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کے ذریعے نتائج بنیں گے۔ آصف علی زرداری کے خطاب پر پیر پگارا نے کہا کہ اب کوئی کسی کو بلا بولے یا کچھ اور اقتدار میں پرویز مشرف کے ذریعے ہی آئے تھے۔
فنکشنل لیگ کے سربراہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابی وعدے پورے کریں۔ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق پیر پگارا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے معاملات سمجھنے میں کافی وقت لگے گا، بلاول بھٹو زرداری نہ ملک میں رہتا ہے اور نہ حالات سے واقف اسے جو لکھ کر دیا جاتا ہے وہ بول دیتا ہے۔