کوریئر کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپوں سمیت کئی کارروائیوں میں 6 کلو آئس ہیروئن برآمد

دو پارسل نیدر لینڈ اور برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے، کورنگی میں ملزم سے 4 کلو گرام آئس اور 2 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد

دو پارسل نیدر لینڈ اور برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے، کورنگی میں ملزم سے 4 کلو گرام آئس اور 2 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد (فوٹو : فائل)

اینٹی نارکوٹکس فورس نے نجی کورئیر کمپنی کے دفاتر سمیت کئی کارروائیوں کے دوران ساڑھے 6 کلو سے زائد آئس ہیروئن قبضے میں کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کے دوران نیدر لینڈ کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 288 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزمان نے ہیروئن پارسل میں موجود چوڑیوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

ایک اور نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 280 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ملزمان نے ہیروئن گتے کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔


ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر انڈس چورنگی، کورنگی پر کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 4 کلو گرام آئس اور 2 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم عابد بٹ کی گرفتاری عمل میں آئی۔



گرفتارملزم کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے ہے، ملزم کے بیرون ملک منشیات کے نیٹ ورک سے بھی رابطے ہیں، گرفتار ملزم اور دیگر منشیات کے کیسز کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story