لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ پر کام روکنے کا حکم دیدیا
راوی ریور اربن پراجیکٹ کی تعمیر کیلیے ماحولیاتی قوانین کو مد نظر نہیں رکھا جارہا، درخواست گزار کا موقف
راوی ریور اربن پراجیکٹ کی تعمیر کیلیے ماحولیاتی قوانین کو مد نظر نہیں رکھا جارہا، درخواست گزار کا موقف (فوٹو : فائل)
لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انوائرمنٹ امپیکٹ اسیسمنٹ تک کوئی بھی تعمیر نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ راوی ریور اربن پراجیکٹ کی تعمیر کیلیے ماحولیاتی قوانین کو مد نظر نہیں رکھا جارہا، عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ جب تک انوائرمنٹ کی اسیسمنٹ نہیں ہوتی پراجیکٹ شروع کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ تحفظ ماحول کے مکمل جائزے اور منظوری کے بعد راوی ریور اربن پراجیکٹ پر کام کیا جائے۔