مختلف جماعتوں کے تحت یوم تحفظ ختم نبوتؐ منایا گیا
اجتماعات سے حنیف طیب، قاضی احمد نورانی، شبیراحمد اظہری اور دیگر کا خطاب.
اجتماعات سے حنیف طیب، قاضی احمد نورانی، شبیراحمد اظہری اور دیگر کا خطاب
مختلف جماعتوں کے تحت جمعہ کو یوم تحفظ ختم نبوتؐ منایا گیا۔
اس سلسلے میں جامع مسجد رحمانیہ لیاقت آباد میں علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، جمیل مسجد زمان ٹائون کورنگی میں علامہ السید عقیل انجم قادری ،جامع مسجد علی حید رکرار کلفٹن میں پروفیسر عمیر محمود صدیقی ، جامع مسجد بلال سندھی ہوٹل میں مولانا شیخ عمران الحق، جامع مسجد طیبہ نرسری لیاقت آباد میں مولانا شبیر احمد عثمانی، جناح مسجد برنس روڈ میں مولانا شبیر احمد اظہری، جامع مسجد مجددیہ نعیمیہ ملیر میں مفتی محمدجان نعیمی نے یوم تحفظ عقید ہ ختم نبوتؐ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان 99 فیصد عقیدہ ختم نبوتؐ کا عقیدہ رکھنے والے مسلمانوں کا ملک ہے اس لیے ملک میں اکثریتی آبادی کے عقائد بالخصوص عقیدہ ختم نبوت کیخلاف کسی قسم کی تبلیغ یا باغیانہ خیالات کے فروغ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، جماعت اہلسنّت کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی''یوم تحفظ ختم نبوتؐ ''منایا گیا تحریک ختم نبوتؐ کے شہدا کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
جماعت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام ''یوم تحفظ ختم نبوتؐ '' کے اجتماعات سے قرنی مسجد گلشن اقبال میںعلامہ ابرار احمد رحمانی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ یہود و نصاریٰ کے آلہ کار قادیانی گروہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے سرگرم عمل ہے جس کاتدارک انتہائی ضروری ہے،نیو میمن مسجد بو لٹن مارکیٹ میں مولانا خلیل الرحمان چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی کبھی بھی ملک و ملت کا وفادار نہیں ہو سکتا، انھیں حکومت کے اہم انتظا می عہدو ں سے فارغ کیا جائے۔