حکومت اہلسنّت قیدیوں سے ناروا سلوک بند کرے اورنگزیب فاروقی
14 ستمبر کو نمائش پر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا،جیل افسران کی معطلی کا مطالبہ.
اہلسنت والجماعت کے کارکنان قیدیوںسے نارواسلوک کیخلاف جیل کے سامنے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں نے سینٹرل جیل کراچی سے اہلسنت قیدیوں کی اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقلی پر انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیدیا۔
اگر حکومت نے کوئی مثبت قدم نہ اٹھایا تو 14 ستمبر کو بعد نماز جمعہ نمائش چورنگی پر بھرپور احتجاجی دھرنا دیا جائیگا ، جمعہ کو سینٹرل جیل کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اورنگ زیب فاروقی نے کہا کہ قیدیوں کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، حکومت اہلسنت قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک بند کرے اور متعلقہ افسران کو برطرف کرے ، تفصیلات کے مطابق اہلسنت و الجماعت کے تحت جمعہ کو سینٹرل جیل کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اندرون سندھ منتقل کیے جانے والے قیدیوں کو واپس کراچی لایا جائے اور ان پر مظالم بند کیے جائیں ، احتجاجی دھرنے سے خطاب میں علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ حکومت اہلسنت قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک بند کرے ، جیل انتظامیہ کا رویہ قانون کے ساتھ مذاق ہے،حکومت متعلقہ جیل افسران کو معطل کرے ، مولانا تاج محمد حنفی نے کہا کہ جیل توڑنے کی افواہیں خود ساختہ ہیں جس کے ذریعے قیدیوں پر تشدد کی راہ ہموار کی گئی، دھرنے سے ڈاکٹر محمد فیاض ، علامہ ابو سعود یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔