ملت جعفریہ کے بیگناہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ روکی جائےمقررین
ریلی اور جلسوںسے خانم زہرا،مولانا اکرام حسین،شہنشاہ حسین ودیگرکا خطاب.
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی احتجاجی ریلی ایم اے جناح روڈ سے گزررہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
مختلف شیعہ تنظیموںکے تحت بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے تحت ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پرانی نمائش سے تبت سینٹر تک خواتین کی ریلی نکالی گئی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کراچی کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ صدر آصف زرداری ،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور آرمی چیف ملک میں بے گناہ شیعوں کے قتل کانوٹس لیں اور دہشت گرد عناصر کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں، ملت جعفریہ کے بیگناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ روکی جائے۔
دریں اثنا تحریک حسینیہ پاکستان کے تحت کراچی،کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں شیعہ نوجوانوں کے قتل کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا، اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی جلسہ مسجد ایلیا میں منعقد ہوا جس سے مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا حسین مسعودی،علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ اظہرحسین نقوی، علامہ جعفر رضا و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عدلیہ ملت جعفریہ کے افراد کے قتل پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں اگر حکام کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم اپنی حفاظت کیلیے خود ہی اقدامات پر مجبور ہوجائیں گے ، خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کیا۔