فیس بُک پرغیرملکی حسیناؤں کا جھانسا دے کرلوٹنے والا گروہ گرفتار

گروہ کے ارکان لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم

گروہ کے ارکان لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں(فوٹو، اسکرین گریب)

ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ نے ایک کارروائی میں فیس بک پر خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر لگا کر لوگوں کو لوٹنے والے پانچ غیر ملکیوں سمیت ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان ایک بین الاقوامی گروہ چلا رہے تھے۔گروہ میں پانچ غیر ملکی جبکہ ایک پاکستانی شامل ہے۔گرفتار افراد میں 5نائیجرین ہیں گروہ اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں درجنوں افراد کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کر کرچکاہے۔


یہ خبر بھی پڑھیے: ڈاکوؤں نے آن لائن ٹیکسی بک کرکے نوجوان ڈرائیور کو قتل کردیا

گروہ کےارکان غیر ملکی حسیناوں کی تصویریں دکھاکرلوگوں کو دوستی پھر شادی کا لالچ دے کر لوٹتے تھے جس پر ایف آئی اے سابیر ونگ نے گلبرگ اور شادمان کے علاقوں میں چھاپے مار کر اس گروہ کو گرفتارکر لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق گروہ میں پانچ غیر ملکی جبکہ ایک پاکستانی شامل ہے۔ گرفتار ہونے والے 5 افراد کا تعلق نائیجیریا سے ہے۔ یہ گروہ اب تک متعدد لوگوں کے ساتھ فراڈ کرچکاہے۔

 
Load Next Story