انٹرنیشنل فٹبالرعبدالغفور طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

میرے انتقال کی خبر کسی حکومتی رکن کو نہ دی جائے،وصیت،سپرد خاک کردیا گیا۔

میرے انتقال کی خبر کسی حکومتی رکن کو نہ دی جائے،وصیت،سپرد خاک کردیا گیا فوٹو:فائل

لیاری کے رہائشی انٹر نیشنل فٹبالر عبد الغفور مجنا طویل علالت کے باعث مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔


مرحوم موجود حکومت سے سخت ناراض تھے جس کے باعث اپنے بیٹوں کو وصیت کی تھی کہ ان کے انتقال کی حکومت کے کسی رکن کو اطلاع نہ دی جائے ، مرحوم کو پاکستانی پیلے اور دیوار چین کے خطابات سے نوازا گیا تھا، 8 سال قبل ان کے فٹبالر بیٹے کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا جس کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے کومہ میں چلے گئے تھے ، تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے سیفی لائن بغدادی کے رہائشی انٹر نیشنل فٹبالر عبد الغفور مجنا65برس کی عمر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب طویل علالت کے باعث مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے ۔

مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ ،3بیٹیاں اور2بیٹے چھوڑے ہیں ، مرحوم کی نماز جنازہ جمعے کو صبح11بجے جامع مسجد بغدادی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں مرحوم کے رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، عبد الغفور مجنا نے پاکستانی انٹرنیشنل فٹبال ٹیم کے پہلے کپتان عمر کے ساتھ ڈھاکا لیگ کھیلی تھی ،مرحوم کو پاکستانی پیلے اور فل بیک ہونے کی وجہ سے دیوار چین کے خطابات سے نوازا گیا تھا۔
Load Next Story