اداروں کا اختیارات سے تجاوز ملک کیلیے نقصان دہ ہےلیاقت بلوچ

ایجنسیوں کے ماورائے قانون اقدامات نے ریاست کے اندر ریاست کی صورتحال پیدا کردی۔

ایجنسیوں کے ماورائے قانون اقدامات نے ریاست کے اندر ریاست کی صورتحال پیدا کردی۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایجنسیوں کے ماورائے قانون اقدامات نے ریاست کے اندر ریاست کی سی صورتحال پیدا کردی ہے ۔


اداروں کا اختیارات سے تجاوز ملک کیلیے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے ،سپریم کورٹ ایجنسیوں کو لگام دے ، جماعت اسلامی لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہے ،جلد ملک گیر سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، ان خیالات کااظہار انھوں نے ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں اکمل وحید اور اسامہ وحید کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کیا ،مغویوں کے اہلخانہ نے اس بات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ ہم نے آئین و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے تمام اداروں کے دروازے کھٹکھٹائے مگر ہمیں اب تک انصاف نہیں ملا۔

دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے بلدیاتی نظام کیلیے جاری کیے جانے والے نئے آرڈی نینس پر اپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم نے اپنے اقتدار کی بندر بانٹ کیلیے عملًا سندھ کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے سے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی ہے ، اس سے لوٹ مار کے نظام کو مزید تقویت ملے گی، راتوں رات نئے بلدیاتی نظام کا اعلان عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
Load Next Story