امیتابھ بچن کے بنگلوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
سیکیورٹی میں اضافہ سماج وادی اور بہوجن سماج پارٹیوں کے مظاہروں کے بعد کیاگیا، پولیس
امیتابھ بچن گزشتہ دنوں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ساتھ ایک پروگرام میں اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
ممبئی میں پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے تینوں بنگلوں پرسیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
پولیس انتظامیہ نے یہ فیصلہ ان کے گھر کے باہر ہونے والے حالیہ مظاہروں کے پیشِ نظر کیا ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن گزشتہ دنوں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ساتھ ایک پروگرام میں اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
جس پرممبئی میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا تھا کہ امیتابھ نے راج ٹھاکرے کے ساتھ پلیٹ فارم شیئر کر کے 'شمالی ہند کے باشندوں کے ساتھ فریب کیا ہے اورامیتابھ بچن کے گھر کے باہر سماج وادی پارٹی ہی نہیں، بلکہ بہوجن سماج پارٹی کے حامیوں نے بھی مظاہرے کیے۔ممبئی میں جوہو پولیس تھانے کے ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ کے تین بنگلوں 'جلسہ،' 'انتظار' اور دفتر 'بانی' پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔