دورۂ بنگلہ دیشپاکستان نے ٹیم کی سیکیورٹی ضمانت طلب کر لی

اگر شرکت نہیں کر پائے توایشیا کپ اورورلڈ ٹی20کی منتقلی کیلیے کہیں گے، سیٹھی

اگر شرکت نہیں کر پائے توایشیا کپ اورورلڈ ٹی20کی منتقلی کیلیے کہیں گے، سیٹھی ۔فوٹو: فائل

MULTAN:
بنگلہ دیشی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنی20 میںکرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی ضمانت طلب کر لی،پی سی بی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ وہاں اس وقت ہمارے ملک کے بارے میں سخت موقف پایا جا رہا ہے اس لیے گارنٹی ملنا ضروری ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ابھی دونوں ایونٹس کے انعقاد میں وقت اور امید ہے کہ بنگلہ دیش کے حالات بہتر اور ہمیں سیکیورٹی کے بارے میں یقین دہانی مل جائے گی، البتہ ایسا نہ ہوا تو یہ معاملہ بہت اہم ہے،اگر کسی وجہ سے پاکستانی ٹیم وہاں شرکت نہیں کر پاتی تو پھر بورڈ یہی کہے گا کہ یہ دونوں مقابلے بنگلہ دیش سے کسی دوسرے ملک منتقل کردیے جائیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے جبکہ وہاں فروری میں ایشیا کپ اور مارچ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ہوگا۔




بنگلہ دیش کی خراب صورتحال کے پیش نظر ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیم قبل از وقت دورہ ختم کر کے واپس جا چکی ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس4 جنوری کو سری لنکا میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان یہ معاملہ اٹھائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں بنگلہ دیشی حکومت، عوام اور میڈیا ایک خاص موقف رکھتے ہیں، لہٰذا ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت اور یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ اسکا خیال رکھا جائے گا۔ چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھی اس بارے میں خط لکھا،اس نے بھی یہی کہاکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پی سی بی نے اس پورے معاملے میں دفترخارجہ کو بھی باخبر رکھا اور آئی سی سی سے ہونے والی خط و کتابت سے بھی اسے آگاہ کردیا گیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہاگیاکہ وہ اپنی ہدایت دے۔
Load Next Story