بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع ہوسکتی ہے قائم علی شاہ

حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وکلا سے مشورہ کیا جائیگا

جب بھی بلدیاتی انتخابات ہوئے ہر ضلع میں جیالا چیئرمین بنے گا، میڈیا سے گفتگو ۔ فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہر حال میں ہوں گے، تاریخ میں توسیع ہوسکتی ہے۔

حکومت بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ نہیں بدلے گی۔ وہ پیر کو کراچی روانگی سے قبل سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے باتیں کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔




عدالت عالیہ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سینئر وکلاکے پینل سے اس سلسلے میں مشورہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات جب بھی ہوں گے پیپلز پارٹی سندھ بھر سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور صوبے کے ہر ضلع میں پیپلز پارٹی کا جیالا چیئرمین بنے گا۔
Load Next Story