بلاول کوبچہ سمجھنے والے یوتھ کے ترجمان نہ بنیںشازیہ مری
پیپلزپارٹی آئین دینے کا دعویٰ کرتی ہے بلاول اسی آئین کی نفی کرتے ہیں، فرید پراچہ
یوتھ اپنا لیڈر عمران کوسمجھتی ہے، عمران اسمٰعیل، ٹودی پوائنٹ میں شاہ زیب سے گفتگو فوٹو: فائل
پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی بلاول بھٹو کو بچہ سمجھتی ہے تو پھر یہ دعویٰ نہ کرے کہ وہ یوتھ کی ترجمانی کرتی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا بلاول بھٹو کی تقریر حقائق پر مبنی تھی لیکن پی ٹی آئی والے اس میں خرابیاں نکالتے ہیں،کیا کوئی قانون ہاتھ میں لے تو ٹھیک ہے لیکن اگر بلاول حقوق کی بات کرے تووہ بچہ ہے،نانا اوردادا دونوں سے ہی خاندانوں کی نسلیں چلا کرتی ہیں، ہم نے کسی اقلیتی کوخیرات میں کوئی عہدہ نہیں دینا،جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ نے کہا کہ ہم صرف طالبان کی ہی نہیں امریکا کی دہشت گردی کے بھی مخالف ہیں، موروثیت سے نکلی ہوئی پارٹی نے ملک وقوم کی کیا خدمت کرنی ہے؟بلاول بھٹو جودرستگی کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے وہ یہ ثابت کریں کہ ان کے نانا نے غلط کیا تھا۔
ایک طرف پیپلزپارٹی ملک کوآئین دینے کا کریڈٹ لیتی ہے تو دوسری طرف بلاول تقریر میں اسکی نفی کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسمٰعیل نے کہا بلاول ہائوس کے باہر جو کچھ ہوا وہ بلاول کی تقریرکا ردعمل نہیںتھا یہ محض حسن اتفاق ہے،بلاول ہائوس کے اردگرد کے رہائشی بہت تنگ تھے ان کو آنے جانے میں بہت مسائل تھے عدالتی فیصلے کیمطابق ہم نے سڑک کھلوا دی۔بلاول باتیں بڑی کررہے ہیں لیکن عملی طورپر کچھ بھی نہیں ان کو پہلے سیکھنا چاہیے سمجھنا چاہیے اور یہ طے کرنا چاہیے کہ انھوں نے کرنا کیا ہے؟،یوتھ اپنا لیڈر عمران خان کو سمجھتی ہے بلاول بھٹو کو نہیں۔