بنگلہ دیشاپوزیشن کا حکومت کے خلاف احتجاججھڑپیںمزید ایک شخص ہلاک

ڈھاکا کی طرف آنیوالی تمام قسم کی ٹرانسپورٹ کو روک دیا گیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے،نظر بند اپوزیشن لیڈر بیگم خالدہ ضیا کے گھر کے باہر سیکیورٹی اہلکار الرٹ کھڑے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن کا حکومت کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک اور شخص مارا گیا۔

اپوزیشن کے کارکنوں کو مظاہرے میں شرکت سے روکنے کیلیے دوسرے شہروں سے ڈھاکا کی طرف آنے والی ٹرانسپورٹ کو روک دیا گیا۔ اپوزیشن 5 جنوری کو ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرانے کے لیے مظاہرے کررہی ہے۔ اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کو حکومت نے گھر میں نظر بند کیا ہوا ہے ۔




جبکہ برطانوی ہائی کمشنر روبرٹ گبسن نے خالدہ ضیاء سے اس گھر میں ملاقات کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں اپوزیشن کا ایک اور کارکن مارا گیا۔ گزشتہ روز بھی ٹرین اور مسافر کشتیوں کی سروس بند رہی جبکہ ڈھاکا کی طرف آنے والی تمام ٹریفک کو دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکنے کیلیے اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا تاکہ اپوزیشن کے کارکن ڈھاکہ میں داخل نہ ہوسکیں۔ ستخیرا میں مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی مظاہرین پر فائرنگ کی۔ پولیس نے گزشتہ 4 دنوں میں 1200 مظاہرین کوگرفتار کیا ہے۔ مظاہرے کے پیش نظر ڈھاکا میں حکومت نے ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔
Load Next Story