ڈکیٹی کا ڈرامہ رچا کر غبن کرنے والے کمپنی ملازم کا بھانڈا پھوٹ گیا

ملازم بلال کو گرفتار کرکے غبن کی گئی ساری رقم 10 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی، پولیس

ملازم نے ڈکیتی کا ڈراما رچا کر دس لاکھ روپے ہتھیانے کی کوشش کی، پولیس(فوٹو، ایکسپریس)

ویسٹریج کے علاقے میں گھی کمپنی کے ملازم کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا جس میں کمپنی کا اپنا ملازم ہی ملوث نکلا۔

ویسٹریج پولیس کے مطابق کمپنی کے ملازم بلال کو گرفتار کرکے غبن کی گئی ساری رقم 10 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔ ملازم بلال نے گن پوائنٹ پر رقم چھن جانے کا ڈرامہ رچایا تھا اور ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔


حکام کے مطابق ویسٹریج پولیس نے موقعے پر حالات و واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے کمپنی ملزم بلال کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس کے دوران ملزم نے ڈکیتی کی جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد کی گئی رقم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مالک کے حوالے کی جائے گی۔
Load Next Story