نوازشریف مستقل لندن رہیں قبر بھی وہیں بنوائیں جلیل شرقپوری

شہباز شریف کی لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹی کو میں جانتا ہوں، رکن پنجاب اسمبلی

شہباز شریف کی لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹی کو میں جانتا ہوں، رکن پنجاب اسمبلی۔ فوٹو: فائل

میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کو مستقل چھوڑ کر لندن میں ہی رہیں اوراپنی قبربھی لندن میں ہی بنوائیں۔


رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے گیس کنکشن منڈی فیض آباد کیساتھ منسلک کروانے کے افتتاح کے دوران کہا کہ نواز شریف لوٹی ہوئی دولت واپس کر کے سیاست چھوڑ دیں اور پاکستان کو مستقل چھوڑ کر لندن میں ہی رہیں اوراپنی قبربھی لندن میں ہی بنوائیں، شہباز شریف کی لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹی کو میں جانتا ہوں۔

انہوں نے کہا نیک نیتی سے کام کرتے رہیں گے تو دنیا ہم سے سیکھے گی،ابھی عمران خان کام کر رہے ہیں, ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔پارٹی تو وہ ہوتی ہے جس کو خان صاحب نے بنانے کی کوشش کی تھی۔ہم عمران خان اوروزیر اعلی عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں۔
Load Next Story