چنگان نے نئی اسمارٹ سیڈان السوین کی قیمت کا اعلان کر دیا

یہ ایسی کارہے جوہمارے صارفین، ڈیلرز، آٹو پارٹس مینوفیکچررزاورپوری قوم کیلیے بے مثال قدرفراہم کرسکتی ہے،دانیال ملک

یہ ایسی کارہے جوہمارے صارفین، ڈیلرز، آٹو پارٹس مینوفیکچررزاورپوری قوم کیلیے بے مثال قدرفراہم کرسکتی ہے،دانیال ملک۔ فوٹو: فائل

چنگان نے پاکستان کی پہلی یورو فائیو اسمارٹ متعارف کرنے کے ایک ماہ بعد نئی اسمارٹ سیڈان السوین کی قیمت کا اعلان کردیاہے۔


ماسٹر چنگان کے سی ای او دانیال ملک نے کہاہے کہ ہماری اگلی کار اسی جیت کے فلسفے کا نچوڑ ہے جہاں صارف کو اپنے خوابوں پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ ایک ایسی کار ہے جو ہمارے صارفین، ڈیلرز، آٹو پارٹس مینوفیکچررز اور پوری قوم کے لیے بے مثال قدر فراہم کر سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی کار ہے جو اس طبقہ کے صارفین کیلیے خصوصیات اور ٹیکنالوجی فراہم کرتے ہوئے پاکستانی آٹو موٹو انڈسٹری کے منظر نامے میں تبدیلی لائے گی ۔
Load Next Story