روئی کی قیمتوں میں اضافہ7300 روپے من تک پہنچ گئیں

مختلف شہروں میں روئی کی مزید 6200 گانٹھوں کے سودے، اسپاٹ ریٹ 100 روپے بڑھ گئے

مختلف شہروں میں روئی کی مزید 6200 گانٹھوں کے سودے، اسپاٹ ریٹ 100 روپے بڑھ گئے۔ فوٹو: فائل

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹ منگل کو 100 روپے کے اضافے سے 6950 روپے فی من ہوگئے جبکہ ریڈی مارکیٹس میں قیمتیں 7300 روپے من تک پہنچ گئیں۔


کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں روئی کی 6200 گانٹھوں کے سودے 6350 روپے سے 7300 روپے فی من پر بند ہوئے، میرپورخاص کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6350 روپے فی من پر بند ہوئے، اسی طرح بورے والا کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6800 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے، میانوالی کی روئی 400 گانٹھوں کے مشروط سودے سب سے زیادہ ریٹس 7300 روپے فی من رہے جبکہ ہارون آباد اور صادق آباد کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے بھی 7200 روپے فی من پر بند ہوئے۔
Load Next Story