نیوزی لینڈ سے سیریزبھارت نے یوراج کو ڈراپ کردیا ایشور پانڈے کا انتخاب

یوراج نے آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے چار میچز میں 19 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ میں صرف ایک اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے

یوراج نے آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے چار میچز میں 19 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ میں صرف ایک اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے۔فوٹو:فائل

بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔


نوجوان فاسٹ بولر ایشور پانڈے دونوں فارمیٹس کیلیے منتخب کیے گئے، سینئر کھلاڑیوں یوراج سنگھ اور پراگیان اوجھا کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ 24 سالہ پانڈے حالیہ رنجی ٹرافی سیزن میں ٹاپ پر رہے،انھوں نے مدھیہ پردیش کی جانب سے 21.06 کی اوسط سے 48 وکٹیں لیں، یوراج نے آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے چار میچز میں 19 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ میں صرف ایک اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے، ان کی جگہ سابق کرکٹر روجر بنی کے بیٹے29 سالہ آل رائونڈر اسٹورٹ بنی لیں گے، 24 سالہ فاسٹ بولر ورون ارون کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی، وہ کمر کی تکلیف کے باعث2برس سے سائیڈ لائن تھے، ٹیسٹ اسکواڈ میں دھونی، مرلی وجے، دھون، پجارا، کوہلی، روہت شرما، اجنکیا راہنے، ایشون، بھونیشور، امیش، شامی، جڈیجا، ظہیر خان، امباتی رائیڈو، وردھیمان ساہا، ایشانت شرما اورایشور پانڈے شامل ہیں، ون ڈے سائیڈ دھونی، دھون، رائنا، کوہلی، روہت، راہنے، اسٹورٹ بنی، ایشون، بھونیشور، شامی، رائیڈو، ایشانت، ایشور پانڈے، جڈیجا، امیت مشرا اور وارون ایرون پر مشتمل ہے۔
Load Next Story