مائیکل شوماکر کی حالت میں معمولی بہتری خطرہ برقرار
دماغ کے قریب جمع خون صاف ہوگیا،ہیلمٹ نہ پہنا ہوتا تواسپتال نہیں پہنچ پاتے، ڈاکٹرز
دماغ کے قریب جمع خون صاف ہوگیا،ہیلمٹ نہ پہنا ہوتا تواسپتال نہیں پہنچ پاتے، ڈاکٹرز۔فوٹو:فائل
سپر اسٹار فارمولاون ڈرائیور مائیکل شوماکر کی حالت میں معمولی بہتر آ گئی مگر ابھی تک وہ خطرے سے باہر نہیں آئے ہیں۔
گذشتہ رات کو ان کا ایک اور آپریشن بھی ہوا تھا، وہ اسکیئنگ کرتے ہوئے سر پر چوٹ کھا بیٹھے تھے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کی بانسبت صورتحال زیادہ کنٹرول میں ہے لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اب خطرے سے باہر آگئے، ان کی حالت سنبھل تو رہی ہے مگر بہتری کے آثار آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ شوماکر کے اہل خانہ کو اسپتال میں ان کے قریب بلا لیا گیا ہے، منیجر نے کہا کہ گرینوبل اسپتال میں موٹر ریسنگ چیمپئن کی اہلیہ کورینا، بیٹی گینا ماریا اور بیٹا مک قریب ہیں۔ 44 سالہ شوماکر اتوار کو فرانس کے الپائن ریزارٹ میربل میں اسکیئنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے تھے، دماغ پر دباؤ کم کرنے کے لیے انھیں اسپتال میں بے ہوش رکھا گیا ہے۔
گرینوبل یونیورسٹی اسپتال کی انتہائی نگہداشت والے شعبے آئی سی یو کے پروفیسر ڑان فرینکو پایاں نے کہا کہ شوماکر ابھی خطرے سے باہر نہیں آئے، ہم ان پر مسلسل نظر رکھے رہے ہیں،اگر انھوں نے ہیلمٹ نہ پہنا ہوتا تو یہاں تک نہیں پہنچ پاتے، دماغ میں خون کا دباؤ کم کرنے کے لیے ہمیں فوری طور پر آپریشن کرنا پڑا۔نیوروسرجن اسٹیفن کابارڈے نے کہا کہ آپریشن کے بعد اسکین سے پتہ چلا کہ ان کے دماغ کے دونوں جانب جمع خون اب صاف ہو گیا ہے۔ دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے حادثے کے شکار کئی لوگ زندگی کی جنگ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں، مریض کی حالت کو معمول پر لانے کے لیے انھیں کئی ہفتوں تک کوما میں رکھا جا سکتا ہے، اس کے بعد مہینوں علاج جاری رہ سکتا ہے۔ کوما کی حالت میں درجہ حرارت اور میٹابولزم کی رفتار کو کم کیا گیا ہے۔