پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ انصاف پرمبنی نہیں طاہر القادری
عمران خان سے جلد ملاقات ہوگی،تحریک انصاف اورہمارے کارکنوں میں مکمل ہم آہنگی ہے،سربراہ عوامی تحریک
عمران خان سے جلد ملاقات ہوگی،تحریک انصاف اورہمارے کارکنوں میں مکمل ہم آہنگی ہے،سربراہ عوامی تحریک۔فوٹو:فائل
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کیخلاف مقدمہ انصاف پرمبنی نہیں، عمران خان سے جلد ملاقات ہو گی، امید ہے ہم متحد ہوسکتے ہیں۔
تحریک انصاف اور ہمارے کارکنوں میں مکمل ہم آہنگی ہے' ملک میں پہلے انقلاب آئے گا،نظام بدلے گا اور پھر ملک میں انتخابات ہونگے، ہم جام شہادت نوش کر لیں گے لیکن بندوق نہیں اٹھائیں گے، اس بار فائنل رائونڈ ہمارا ہوگا اور ہم ہی جیتیں گے۔منگل کو اپنے انٹرویو کے دوران ڈاکٹر طاہرا لقادری نے کہا کہ فوجی ہو یا سیاستدان سب کا احتساب ہونا چاہیے میں گالیاں دینے والوں کا جواب نہیں دینا چاہتا، انتہا پسندوں اوردہشت گردوں کوسپورٹ کرنے والوں کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا۔ عمران خان کا فون آیا ہے، ملک و قوم کے مفاد میں ہم دونوں اکٹھے ہو سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن طریقے سے ملک میں انقلاب کیلیے جدوجہدکر رہے ہیں اور بندوق اٹھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔