آج اور کل سرد موسم کی ’’چھٹی‘‘ درجہ حرارت بڑھے گا

آج اورکل کم سے کم پارہ 11سے 13 ڈگری کے درمیان رہے گا ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری رہے گا

مختصر وقت کیلیے سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں،ہواؤں کی رفتار گزشتہ دنوں کے مقابلے میں معتدل رہے گی،محکمہ موسمیات فوٹوفائل

شہر کا مجموعی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جب کہ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی جاری کردی۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج(جمعرات)اورکل (جمعے) کو شہر کا کم سے کم پارہ 11سے 13 ڈگری کے درمیان جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں جبکہ مختصر وقت کے لیے سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار گزشتہ دنوں کے مقابلے میں معتدل رہ سکتی ہیں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہرکا کم سے کم پارہ 11.5 اور زیادہ سے زیادہ 25.1 ڈگری ریکارڈ ہوا،شمالی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار15 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،صبح کے وقت دھند کے سبب حدنگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3 کلومیٹررہ گئی تھی، آج موسم جزوی طورپر سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 24 جنوری سے سرد موسم میں شدت کا امکان ہے ،سردی کی نئی لہر 26 جنوری تک برقرار رہے گی۔
Load Next Story