جنگ کی صورت ميں امريکا بھی محفوظ نہيں رہیگا شمالی کوریا
انتہائی خطر ناک صورت حال ہے سے دوچار ہیں جہاں چھوٹی سی فوجی جھڑپ بھی ایک مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہے، کم جان
کسی سے بھی امن کی بھیگ نہیں مانگیں گے، ملکی دفاع کے لئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ،شمالی کوریا. فوٹو: رائٹرز/فائل
BAHAWALPUR:
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے خبر دار کیا ہے کہ اگر شمالی اور جنوبی کوریا میں جنگ چھڑ گئی تو پھر امریکا بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان کا اپنے نئے سال کے پیغام میں کہنا تھا کہ اگر اس خطے میں ایک بار پھر جنگ چھڑ گئی تو اس سے نہ صرف بہت زیادہ تباہی پھیلے گی بلکہ امریکا بھی محفوظ نہیں رہے گا، ہم ایک انتہائی خطر ناک صورت حال سے دوچار ہیں جہاں پر دونون ممالک کے درمیان ایک چھوٹی سی فوجی جھڑپ ایک مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے بھی امن کی بھیگ نہیں مانگیں گے، ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا تاہم ملک سے غربت کے خاتمے لے لئے پر عزم ہیں۔