افغان ازبک لڑکی بہاول نگر پہنچ گئی طالبعلم فہیم الرحمن سے نکاح کر لیا

ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین احترام، شفقت اور پیار کا سلوک کیا، 20 سالہ اُولْبَاش بی بی

ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین احترام، شفقت اور پیار کا سلوک کیا، 20 سالہ اُولْبَاش بی بی ۔ فوٹو: فائل

افغان ازبک لڑکی ویزا لے کر پاکستان پہنچ گئی اور طالبعلم فہیم الرحمن سے نکاح کرلیا۔


افغانستان کے صوبے بغلان کی رہائشی 20 سالہ ازبک دوشیزہ اُولْبَاش بی بی دختر نور محمد نے عصری تعلیم کے طالبعلم 24 سالہ فہیم الرحمن ولد قاری عبدالسلام کے ساتھ نکاح کر لیا۔

اُولْبَاش بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین جو احترام، شفقت اور پیار کا سلوک کیا ہمارے نکاح میں اس کا بھی بہت بڑا عمل دخل ہے۔
Load Next Story