دعا ہے پاکستان اوربھارت کے تعلقات مستحکم ہوجائیں ہنس راج ہنس
پاکستان اوربھارت کے باصلاحیت لوگوں نے زندگی کےتمام شعبوں میں بہترین کام کرتے ہوئےاپنی الگ پہچان بنارکھی ہے۔ہنس راج ہنس
پاکستان اوربھارت کے باصلاحیت لوگوں نے زندگی کےتمام شعبوں میں بہترین کام کرتے ہوئےاپنی الگ پہچان بنارکھی ہے۔ہنس راج ہنس۔ فوٹو: فائل
بھارت کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہنس راج ہنس نے نئے سال کے آغاز پرپاکستانیوں کومبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کاپیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات مستحکم ہوجائیں، بھائی چارہ، پیارمحبت اورامن کی فضاء پیدا ہو۔ دونوں ملک امن کا گہورا بن جائیں اورترقی کی افق پرراج بھی کریں۔
پاکستان اوربھارت کے باصلاحیت لوگوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین کام کرتے ہوئے اپنی الگ پہچان بنا رکھی ہے۔ اس لیے ہمیں نئے سال پرماضی کی غلطیوں کوسامنے رکھتے ہوئے مثبت اندازسے نئی راہیں تلاش کرنے پرتوجہ دینا چاہیے۔ ان خیالات کااظہارہنس راج ہنس نے گزشتہ روز '' نمائندہ ایکسپریس '' کو دہلی سے فون پربات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مجھے اپنے گھر جیسا لگتاہے۔ خاص طورپرلاہور سے بہت عقیدت رکھتاہوں۔ حضرت داتا علی ہجویری کی درگاہ یہاں ہے اورپھر میوزک کے بہت سے عظیم گائیک بھی یہیں بستے ہیں۔