حفیظ حد سے زیادہ خوداعتمادی کا شکار ہوگئے حنیف محمد
مصباح اوریونس کی سنچریوں نے ابوظبی ٹیسٹ میں ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنا دیا
نئے سال پر سری لنکا کیخلاف مصباح الحق اوریونس خان کی عمدہ بیٹنگ دیکھ کربہت لطف آیا، فوٹو: فائل
سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کے خیال میں ون ڈے سنچریوں کی وجہ سے حفیظ حد سے زیادہ خوداعتمادی کا شکار ہوگئے۔
اسی لیے ابوظبی میں جلد وکٹ گنوا دی، انھوں نے کہا کہ نئے سال پر سری لنکا کیخلاف مصباح الحق اوریونس خان کی عمدہ بیٹنگ دیکھ کربہت لطف آیا، دونوں کی سنچریوں نے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنا دیا، میچ سردست ہمارے حق میں ہے، نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دوسرے روز کے اختتام پر 123 رنزکی سبقت حاصل کرنا خوش آئند ہے، ابتدائی بیٹسمین ذمہ داری سے نہیں کھیلے خاص طور پر حفیظ نے اسے ٹیسٹ میچ کی طرح نہیں لیا،انھوں نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا اندازاختیار کرنے کی کوشش کی۔
ون ڈے میں سنچریاں اسکور کرنے کے بعد شائد وہ حد سے زیادہ خوداعتمادی کا شکار ہوگئے تھے،احمد شہزاد سے بھی بڑی اننگزکی توقع پوری نہ ہوسکی، البتہ مصباح اور یونس خان نے شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کا پلہ بھاری کر دیا، اسد شفیق سے بھی امیدیں وابستہ ہیں، حنیف محمد نے کہا کہ اگر پاکستان240 رنزکی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہا تو دوسری اننگز میں سعید اجمل کا جادو چل سکتا ہے، پاکستانی ٹیم کامیابی کی صورت میں قوم کو نئے سال کا تحفہ دیگی۔