ویسٹ انڈین قائد اینڈرسن سے متاثرآئی پی ایل ٹیم میں شامل کرانے کے خواہاں

آئی پی ایل میں اپنی ٹیم چنئی سپرکنگز میں کورے اینڈرسن کی شمولیت دیکھنا چاہوں گا،براوو

آئی پی ایل میں اپنی ٹیم چنئی سپرکنگز میں کورے اینڈرسن کی شمولیت دیکھنا چاہوں گا،براوو۔ فوٹو:فائل

ویسٹ انڈین کپتان ڈیوائن براوو بھی کورے اینڈرسن کی طوفانی اننگز سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔


میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ایسی بیٹنگ کے بعد ہمارے لیے فتح کا حصول انتہائی دشوار ہو گیا تھا، انھوں نے کہاکہ میں آئی پی ایل میں اپنی ٹیم چنئی سپرکنگز میں کورے اینڈرسن کی شمولیت دیکھنا چاہوں گا۔ یاد رہے کہ بھارتی ایونٹ سے بھاری مالی فائدے کی وجہ سے دنیا کے کرکٹرز اس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ، کیوی کھلاڑیوں کو اس کا موقع کم ہی ملتا ہے ۔
Load Next Story