مقبوضہ کشمیر2013میں بھی بھارتی مظالم نہ رکے161کشمیری شہید سیکڑوں زخمی
19افراد کوحراست کے دوران شہید کیا گیا، 2374 شہری پولیس تشدد سے زخمی اور2329افراد کو گرفتارکیاگیا
5 کشمیری لاپتہ ہوئے، 45 خواتین کی بے حرمتی کی گئی،1989سے2013 تک 93,984بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے فوٹو : اے ایف پی / فائل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے دسمبر2013کے دوران اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران ایک بچے سمیت 9بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 87 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کیا گیا اور 170 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 5 مکانات کو تباہ اور 2 خواتین کی بے حرمتی کی۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال 4 خواتین اور 12بچوں سمیت 161 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا جن میں سے19افراد کوحراست کے دوران شہید کیا گیا۔
گزشتہ سال بھارتی قابض فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گھروں پر چھاپوں، کریک ڈائون، فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے2374 شہریوں کو زخمی اور19مکانات کو تباہ کیا جبکہ2329 افراد کو گرفتارکیاگیا۔اس عرصے میں بھارتی فوج نے حراست کے دوران5 کشمیریوں کو لاپتہ کیا اور45 خواتین کی بے حرمتی کی۔ دریں اثنا بھارتی فوج نے 1989سے لے کر 31دسمبر2013 تک 93,984بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 7014 کو جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا گیا۔