مقبوضہ کشمیر ہندواڑہ میں قرآن پاک اور مسجد کی بیحرمتی کیخلاف ہڑتال

احتجاج کےباعث بارہمولہ کپواڑہ روڈ بند ہوگئی،ہائیکورٹ نے4کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون کےتحت نظربندی کالعدم قرار دیدی۔

احتجاج کے باعث بارہمولہ کپواڑہ روڈ بند ہوگئی، ہائیکورٹ نے 4کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیدی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
مقبوضہ کشمیر میں ہندواڑہ کے علاقے قاضی آباد میں قرآن پاک اور مسجد کی بے حرمتی کے خلاف مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔


بارہمولہ کپواڑہ روڈ پر دھرنا دے کرگاڑیوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین اس سنگین سانحے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرر ہے تھے۔ قاضی آباد کے علاقے پالپور میں جب لوگ ظہر کی نماز کی ادائیگی کیلیے مسجد میں داخل ہوئے تو انھیںوہاں قرآن پاک کے نسخے اور اوراق بکھرے ہوئے ملے جس پر علاقے کے لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

کشمیریوں نے اس واقعے کیخلاف مظاہرے کیے۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی طورپر نظربند4کشمیری نوجوانوں کیخلاف کالے قانون کو کالعدم قراردیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
Load Next Story