ہرامریکی 50 ہزارڈالر کا مقروض ہوگیامحکمہ خزانہ

قومی قرضے حکومتی خسارے کے باعث 160 کھرب ڈالرکی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔

قومی قرضے حکومتی خسارے کے باعث 160 کھرب ڈالرکی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے, فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ قومی قرضے حکومتی خسارے کے باعث 160 کھرب ڈالرکی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں ، جس کے بعد ہرامریکی شہری 50 ہزارڈالرکامقروض ہوگیا ہے۔


ایک ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی بیان پر ری پبلکن جماعت کے سینیٹر روب پورٹ مین نے خبر پر فوری ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واجبات نہ صرف ہماری موجودہ بلکہ آئندہ نسلوں کیلیے ایک بوجھ بن جائینگے۔ اقتصادی ماہرین ہمیں بتاتے ہیں کہ اس کی وجہ سے اقتصادی ترقی رک جائیگی اور مستقبل میں لاکھوں ملازمین روزگارسے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔بے تحاشاقرضے کامطلب یہ ہے کہ صدارتی انتخابات کے بعدکامیاب ہونیوالے ارکان پارلیمنٹ قرضے کی حد موجودہ 160 کھرب ڈالر سے بڑھانے کے حوالے سے قانون کی منظوری دینگے جس سے امریکا کا قومی قرضہ مزید بڑھ جائے گا۔
Load Next Story