پنجاب میں 200 ارب روپے کی سرکاری زمین واگزار کرالی فواد چوہدری
ن لیگ بہت بڑا مافیا تھی جو پنجاب پر حکمرانی کرتی رہی، شریف خاندان نے قبضہ مافیا کی سرپرستی کی، فواد چوہدری، شہزاد اکبر
فواد حسین چوہدری اور شہزاد اکبر پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فوٹو : نیوز ایجنسی)
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 200 ارب روپے کی سرکاری زمین واگزار کرالی گئی ملک کے اندر تقریباً 500 ارب روپیہ مافیاز سے واپس لیا جاچکا، بیرون ملک سے بھی پیسہ واپس لائیں گے۔
مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیا تھی جو پنجاب پر حکمرانی کرتی رہی، شریف خاندان نے پنجاب میں قبضہ گروپوں کی ہمیشہ سرپرستی کی، ہم معاف کرنے کے لیے تیار ہیں، پیسہ لوگوں کا ہے وہ واپس کریں، اگر پیسہ واپس نہیں کرسکتے تو پھر جیل کاٹیں۔
اس موقع پر مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ سرکاری زمین پر کھڑے ہو کر حقائق کے برعکس باتیں کی گئیں، پنجاب میں قبضہ مافیا سے 200 ارب روپے مالیت سے زائد کی زمین واگزار کرائی، مریم نواز نے کل خود جاکر ہمیں دعوت دی کہ ہم اصل حقیقت سامنے لائیں۔
شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ جو زمین واگزار کرائی گئی وہ اس وقت حکومت کے پاس ہے، پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام نہیں مالی فائدہ اٹھانے والے تھے۔