مٹ رومنی بین الاقوامی سفارتکاری کیلیے غیر موزوں ہے اوباما

آئندہ چند برسوں کے دوران واشنگٹن میں بڑے فیصلے کیے جائینگے،اجلاس سے خطاب۔

آئندہ چند برسوں کے دوران واشنگٹن میں بڑے فیصلے کیے جائینگے،اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
امریکی صدر بارک اوباما نے امریکا کے اہم اتحادی برطانیہ کے خلاف ہتک آمیزالفاظ استعمال کرنے پراپنے سیاسی حریف مٹ رومنی بین الاقوامی سفارتکاری کے لیے غیرموزوں قراردے دیا۔


امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات صدر اوباما نے ڈیمو کریٹک جماعت کی جانب سے دوبارہ صدارت کے لیے نامزد ہونے کے بعد کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں چینلجزاورخطرات سے نمٹنے کے لیے بہترقیادت کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ان کی پارٹی اور رپبلیکن پارٹی کی پالیسیوں میں اہم فرق ہے۔ دریں اثنا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ آنے والے چند برسوں میں واشنگٹن میں بڑے فیصلہ ہونگے۔
Load Next Story