سرکاری ملازمین کا لیواینکشمنٹ 6ماہ سے بڑھا کر ایک سال کردیا گیا
ڈرائیورز, ڈسپیچ رائیڈرزکا اوورٹائم بھی بڑھاکر25 روپےفی گھنٹہ کردیاگیا، اطلاق یکم اگست سے ہوگا،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری.
ڈرائیورز، ڈسپیچ رائیڈرزکا اوورٹائم بھی بڑھاکر25 روپے فی گھنٹہ کردیاگیا، اطلاق یکم اگست سے ہوگا، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری, فوٹو: اے پی پی
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کوریلیف فراہم کرنے کیلیے لیواینکیشمنٹ کی فراہمی چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کردی ہے۔
جبکہ ڈرائیوروں اورڈسپیچ رائیڈرزکا اوور ٹائم20 روپے گھنٹہ سے بڑھاکر 25 روپے فی گھنٹہ کردیا ہے اس ضمن میں وزارت خزانہ نے باضابطہ 2 نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ ایکسپریس کودستیاب پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی لیو اینکیشمنٹ چھ ماہ سے بڑھاکر ایک سال کردی گئی ہے جس کیلیے گزٹ نوٹیفکیشن نمبری70(KE)/2012 کے تحت نظرثانی شدہ لیو رولز1980 میں رول 17 میںتر میم اور رول18 میں ایک نیاسب رول 2A شامل کیاگیاہے۔
لیواینکیشمنٹ ایک سال کیے جانے کااطلا ق یکم جولائی 2012 سے تمام سول اورخودمختارونیم خودمختاراداروںکے ملازمین پرہوگا تاہم ان خودمختارونیم خودمختاراداروںکے ملازمین پر ہو گاجونیشنل پے اسکیل کے تحت تنخواہ لے رہے ہوںگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی2012کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین اپنی ملازمت کے موقع پرایک سال کی ایل پی آران کیش کراسکتے ہیں لیکن اس کیلیے ضروری ہے کہ متعلقہ ملازم کی ایک سال کی چھٹیاں جمع شدہ ہوںجواس نے کی ہوں اورریٹائرمنٹ سے پہلے اس کوچھٹیاں فراہم کرنے سے انکارکردیاگیاہوتواسے چھ ماہ کے بجائے ایک سال کی تنخواہ کے برابراینکیشمنٹ دی جائے گی۔
ملازمین کی ایک سال کی ایل پی آرکی اینکیشمنٹ کیلیے کمپیوشن بنیادی تنخواہ اور الائونسزکی بنیاد پر ہوگی اوریہ تنخواہ اور الائونس وہ ہوںگے جومتعلقہ ملازم کوملنے والے آخری پے سرٹیفکیٹ میں درج ہوںگے۔ دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری افسران کا اسٹاف، کار ڈرائیوروں اورڈسپیچ رائیڈرزکا اوورٹائم بڑھاکر25 روپے فی گھنٹہ کرنے کااطلاق یکم اگست سے ہوگالیکن ڈرائیورز اورڈسپیچ رائیڈرز کیلیے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ اوورٹائم کی حد150روپے ہوگی اس سے زائداوورٹائم نہیں دیا جائے گا تاہم اوورٹائم متعقلہ افسرکی منظوری اورتصدیق کے بعد دیا جائے گا۔