مینگورہ میں 6 سالہ بچی سورہ کی بھینٹ چڑھ گئی جرگے کے 12 افراد گرفتار

پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جرگہ کے 12 افراد کوحراست میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی۔

پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جرگہ کے 12 افراد کوحراست میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی۔ (فوٹو، فائل)

خوازہ خیلہ کے علاقہ لاخار میں چھ سالہ بچی کو سورہ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔


پولیس کے مطابق بچی ستوریہ کو پرانی عداوت ختم کرنے کیلیے سورہ کی بھینٹ چڑھا یا جارہا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جرگہ کے 12 افراد کوحراست میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسلام اللہ نامی شخص نے مسماۃ فرحت سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں خاندان میں تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔
Load Next Story