ٹماٹر کی مصنوعی قلت صارف قیمت 10روپے بڑھ گئی

ریٹیلر40 روپے کلوفروخت کررہے ہیں،سبزی منڈی کے مخصوص گروہ پرقیمت بڑھانے کاالزام

دو دن میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 تا 15روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی کی تھوک سبزی منڈی کے بیوپاریوں کے مخصوص گروہ نے مصنوعی قلت پیدا کرکے فی کلوگرام ٹماٹر کی قیمت میں پھراضافہ کرلیا ہے۔

جس سے جمعرات کوتھوک سبزی منڈی میں فی کلوگرام ٹماٹر کی قیمت بڑھ کر 35 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ، گزشتہ 2 دن میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 تا 15روپے فی کلو گرام کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سبزی منڈی کے بیوپاریوں کے مطابق اس اضافے کے بعد ٹماٹر کی نئی ہول سیل قیمت30 سے 35 روپے کلو ہوگئی ہے ۔




اس کی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات بتائے جارہے ہیں، خوردہ سطح پر ٹماٹرکی قیمت 5 تا 10 روپے اضافے سے 40 روپے کلوگرام ہوگئی ، اس کے علاوہ آلو اور پیاز کی فی کلو قیمت 30 روپے پر مستحکم ہے جبکہ بھنڈی 80 روپے کلو گرام، مٹر50 روپے کلوگرام اور کھیرا50 روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مخصوص گروہ بھنڈی اور کھیرے کی بھی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے کی کوششیں کررہا ہے۔

 
Load Next Story