کسٹمز کی کارروائی شراب سے لدی لانچ قبضے میں لے لی

غیر ملکی شراب کی 9432 بوتلیں برآمد، مالیت 17 کروڑ روپے ہے، چیف کلکٹر

غیر ملکی شراب کی 9432 بوتلیں برآمد، مالیت 17 کروڑ روپے ہے، چیف کلکٹر۔ (فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب)

پاکستان کسٹم پریوینٹیو اینٹی اسمگلنگ نے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے ملک میں بڑے پیمانے پر شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

چیف کلکٹر سیف الدین جونیجو نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ کسٹمز نے پہلی بار کسی ایجنسی کے بغیر انفرادی طورپر کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن کیا اور دبئی سے آنے والی شراب کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اورشراب سے لدی لانچ قبضے میں لے لی، پکڑی جانے والی لانچ سے غیرملکی شراب کی9432بوتلیں برآمد کی گئیں جسکی مالیت 17کروڑ روپے ہے۔


کسٹم حکام نے شراب سمگلنگ میں ملوث المدد نامی بوٹ بھی ضبط کرلی جس کی مالیت 2کروڑ روپے ہے، تاہم اسمگلرز رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، لانچ سے 725 بئیرز کے کینز بھی برآمد ہوئے،لانچ کے مالکان اور ملزمان کی گرفتاری کی حکمت عملی وضح کی جارہی ہے۔

دریں اثناء ایک اور آپریشن میں کسٹمز نے جناح ائیرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ افریقی ملک سے سفر کرنے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 940گرام منشیات کی کل مالیت15 ملین روپے ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

 
Load Next Story