سری لنکا لسیتھ مالنگا کی خراب فارم اور نخروں سے تنگ ڈراپ کرنے کا فیصلہ

مالنگا نے پاکستان سے یو اے ای میں ون ڈے سیریز میں صرف 6 وکٹیں لیں

مالنگا نے پاکستان سے یو اے ای میں ون ڈے سیریز میں صرف 6 وکٹیں لیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

سری لنکا لسیتھ مالنگا کی خراب فارم اور نخروں سے تنگ آگیا، انھیں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔


مالنگا نے پاکستان سے یو اے ای میں ون ڈے سیریز میں صرف 6 وکٹیں لیں، ان کے بارے میں یہ رائے پائی جاتی ہے کہ وہ سنجیدگی سے پریکٹس میں حصہ نہیں لیتے اور نہ ہی پرفارمنس میں بہتری کیلیے محنت کرتے ہیں، ان دنوں وہ بگ بیش کھیلنے آسٹریلیا گئے ہوئے ہیں۔ سری لنکا کو رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنا مگر وہاں کے خراب حالات کی وجہ سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Load Next Story