عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 113300روپے ہوگئی
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 113300روپے ہوگئی . فوٹو : فائل
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 1860ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 113300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 97136روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 60روپے بڑھکر 1430روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 51روپے 45پیسے بڑھکر 1226روپے ہوگئی۔