جمرود میں سرچ آپریشن 130 مشتبہ افراد گرفتار
چپری کے علاقے میں فورسز کی 5 گھنٹے گھر گھر تلاشی، 122 افراد تفتیش کے بعد رہا
چپری کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر ناکہ بندی کرکے جمرود اور دوسرے علاقوں تک جانے والے تمام راستے ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کردیے گئے۔ فوٹو اے پی پی /فائل
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود چپری کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں130مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چپری کے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی اور چپری کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر ناکہ بندی کرکے جمرود اور دوسرے علاقوں تک جانے والے تمام راستے ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کردیے گئے۔
سیکیورٹی فورسزکے ذرائع کے مطابق آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا اور 130 مشتبہ افرادکوگرفتارکیا گیا، پوچھ گچھ کے بعد 122افراد کو رہا کردیا گیا جب کہ 8 افراد سے نامعلوم مقام پرتفتیش جاری ہے۔