دنیا کی آبادی7 ارب 20 کروڑ نفوس تک پہنچ گئی
سال2013ء میں مجموعی آبادی میں 8 کروڑ نفوس کا اضافہ ہوا،جرمن فاؤنڈیشن کی رپورٹ
ماہرین کو ترقی پذیرممالک میں تیزی سے آبادی بڑھنے پرپریشانی ہے کیونکہ اس سے دنیامیں غربت کی شرح بڑھ سکتی ہے۔فوٹو:فائل
KARACHI:
دنیا کی مجموعی آبادی کی تعداد 7 ارب 20 کروڑ نفوس تک پہنچ گئی۔ یہ بات دنیا کی آبادی سے متعلق سروے کرنے والی جرمن فاؤنڈیشن کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میں دنیا کی مجموعی آبادی میں 8 کروڑ نفوس کا اضافہ ہوا۔
جس سے آبادی بڑھ کر 7ارب 20 کروڑ ہوگئی ہے تاہم ماہرین کو ترقی پذیرممالک میں تیزی سے آبادی بڑھنے پرپریشانی ہے کیونکہ اس سے دنیامیں غربت کی شرح بڑھ سکتی ہے۔