اردن لتھوانیاچلی چاڈ نائیجیریا سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن بن گئے

ان ممالک کو پاکستان، آذربائیجان، گوئٹے مالا، مراکش اور ٹوگو کی جگہ رکنیت حاصل ہوئی

نئے ارکان کو پچھلے سال اکتوبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منتخب کیا تھا جو موجودہ 5 ارکان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔فوٹو:فائل

اردن، لتھوانیا، چلی ،چاڈ اور نائیجیریا اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے نئے غیر مستقل ارکان بن گئے ہیں۔

ان ممالک کو پاکستان، آذربائیجان، گوئٹے مالا، مراکش اور ٹوگو کی جگہ رکنیت حاصل ہوئی کیونکہ ان ممالک کی رکنیت 2 سال کی مدت پوری ہونے کے بعد31 دسمبر 2013ء کو ختم ہو گئی ہے۔ نئے ارکان کو پچھلے سال اکتوبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منتخب کیا تھا جو موجودہ 5 ارکان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔




ان موجودہ غیر مستقل ارکان میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، لکسمبرگ، روانڈا اور جنوبی کوریا شامل ہیں جن کا ابھی ایک سال باقی ہے۔ اقوام متحدہ کے10 غیر مستقل ارکان کو 2 سال کیلیے علاقائی گروپوں کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے جن میں سے ہر 2 سال بعد 5 ممالک کی رکنیت ختم ہوتی ہے۔ اردن نے جنوری میں صدارت کا منصب بھی سنبھالا جو حروف توجہی کے مطابق باری باری ملتا ہے۔
Load Next Story