قومی ویمنزکرکٹ ٹیم 8 جنوری کو دوحا روانہ ہوگی

کراچی میں شدید سردی کے باوجود کیمپ میں پلیئرزسخت محنت کر رہی ہیں،منیجر

قومی تربیتی کیمپ 7جنوری تک جاری رہے گا ،عائشہ اشعر۔فوٹو:فائل

KARACHI:
ٹرائنگولر انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس میں شرکت کے کے لیے قومی ویمنز ٹیم 8 جنوری کو قطر کے شہر دوحا روانہ ہوگی، منیجر عائشہ اشعر کے مطابق کراچی میں کیمپ زور و شور سے جاری ہے ۔

جس میں کوچ محتشم رشید کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی جا رہی ہے،ان کی جسمانی فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جمعرات کو کیمپ کی شرکا نے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی ،قبل ازیں گزشتہ روز اسی میدان میں ایک روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا گیا، جمعے کو آرام کا دن ہے جبکہ ہفتہ کو صبح اور شام میں2 ٹریننگ سیشن ہوں گے،ایک سوال پر عائشہ اشعر نے کہا کہ قومی کھلاڑی کراچی میں شدید سردی کے باوجود سخت محنت کر رہی اور مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کے لیے پُرعزم ہیں،انھوں نے کہا کہ قومی تربیتی کیمپ 7جنوری تک جاری رہے گا ۔




جس کے اگلے روز ٹیم قطر روانہ ہوجائے گی،پاکستان ، جنوبی افریقہ اور آئر لینڈ کے مابین ٹرائنگولر ون ڈے ٹورنامنٹ 10سے17جنوری تک شیڈول ہے ، بعدازاں 19 سے24 جنوری تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔
Load Next Story