کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 26000 پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کر گیا
غیرملکیوں کی مسلسل فروخت بے اثر،مقامی کمپنیوں،بینکوں،میوچل فنڈز اور این بی ایف سی کی خریداری سے84پوائنٹس کااضافہ
397میںسے181کمپنیوںکی قیمتیںبلند،194کے دام نیچے،مارکیٹ سرمایہ 31 ارب72کروڑ روپے بڑھ گیا،فوٹو: راشد اجمیری/ایکسپریس
حکومت کی جانب سے6.5 ارب ڈالر مالیت کے ایٹمی توانائی منصوبے کے سلسلے میں پیشرفت، آئندہ ہفتے سے لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج جاری ہونے، بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے حکومتی اقدامات جیسے عوامل کراچی اسٹاک ایکس چینج پر جمعہ کو بھی اثرانداز رہے اور نمایاں تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے 26000 پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبورہوگیا۔
جبکہ حصص کی مالیت میں مزید31 ارب71 کروڑ 97 لاکھ9 ہزار545 روپے کا اضافہ ہوگیا، ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ سال2014 کا آغازانتہائی خوشگوار رہا، اگر اقتصادی افق پر بہتر اقدامات ونتائج سامنے آئے تو رواں سال مزید تاریخی حدیں رقم ہوسکتی ہیں، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 68 لاکھ92 ہزار 688 ڈالر کا انخلا بھی کیا گیا لیکن اس کے باوجود تمام دورانیے میں تیزی رہی کیونکہ ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے 1 لاکھ 84 ہزار276 ڈالر، بینکوں و مالیاتی اداروں23 لاکھ33 ہزار918، میوچل فنڈز 34 لاکھ98 ہزار397 اور این بی ایف سیز کی جانب سے 8 لاکھ 76 ہزار 97 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 84.53 پوائنٹس بڑھ کرپہلی بار26046.71 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 33.05 پوائنٹس اضافے سے 19355.40 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 95.64 پوائنٹس کے اضافے سے43881.42 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 28.21 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر27 کروڑ79 لاکھ 88 ہزار30 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 397 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 181 کے بھائو میں اضافہ، 194 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔